فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب نے غیر ملکی افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 60 ہزار غیرملکی رواں سال حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال غیرملکی افراد کو بھی حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہےکہ کم ازکم 60 ہزار غیرملکی باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ 18 سال سے 60 سال کی عمر کے افراد کو حج کی اجازت دی جاسکے گی تاہم 18 سے کم اور 60 سال سے زائد العمر افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہوگا صرف صحت مند افراد ہی حج کرسکیں گے، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسین کے سرٹیفکیٹ جیسی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply