سانگھڑ (نوائےبروج)سانگھڑ میں انوکھی نوعیت کا احتجاج
جواءآکڑا پرچی پر لگنے والا انعام نہ ملنے پر نوجوان رات گئے پریس کلب پہنچ گیا
کہتا ہے انعام قسمت سے لگا ہے
آکڑاجواءڈیلر نے پرچی پھاڑ کر انعام دینے سے انکار کردیا پولیس انعام کی رقم دلوائے
سانگھڑ پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا آکڑا پرچی جواء کابھانڈا پھوٹ گیا نوجوان جبہ نے سو روپے کی پرچی کٹوائی آٹھ ہزار روپے انعام لگاآکڑا پرچی جواء ڈیلر نومی نے پرچی پھاڑ کر انعام دینے سے انکار کردیامتاثرہ نوجوان رات گئے پریس کلب پہنچ کر اپنی نوعیت کا پہلا احتجاج ریکارڈ کروادیا
نوجوان جبہ کا کہنا ہے روزانہ جواء کی پرچی کٹوا کٹواکر تھک گیا ہوں قسمت سے آٹھ ہزار روپے انعام لگا ہے مگر انعام کی رقم نہ مل سکی
دلبرداشتہ نوجوان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انعام دلوایا جائے

واضع رہے کہ پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے جگہ جگہ اڈے دکانوں کی شکل میں کھلے ہوئے ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے
ہزروں گھر تباہ ہوگئے ہیں نوجوان نسل جوئے کی لت سے تباہی کے دہانے ہر ہے مگر پولیس جوئے کےاڈوں کو بند کرنے میں سنجیدہ نہیں
لاک ڈاؤن کے دوران بھی جوئے کی دکانوں کو انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے رکھی تھی شکایات کے باوجود جوئے کے اڈے بند نہیں کروائے گئے

اسسٹینٹ کمشنر ارشد ابراہیم صدیقی کا موقف تھا کہ جوئے کی دکانیں میرےدائرہ کار میں نہیں آتی لہذا میں کاروائی نہیں کرسکتا

Leave a Reply