*آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویز سید کلیم امام کا N 5 ساوتھ زون کا دورہ .*
کراچی(نوائےبروج):موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان ایم او یو کی یاداشت پر دستخط ۔
ایم نائن موٹروے کاٹھوڑ کے مقام پر سیلانی میڈیکل یونٹ کا قیام ،کسی بھی نشہ اور چیز کے استعمال کرنے والے ڈرائیورز کی بروقت تشخیص کی جا سکے گی
سیلانی ویلفیئر ہمارے ملک میں بہترین فلاحی ادارے کے طور پر کام سرانجام دے رہا ہے ۔
سید کلیم امام
آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویز
تفصیلات
موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس دستاویز پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون علی شیر جکھرانی اور پریزیڈنٹ سیلانی ویلفیئر یوسف لاکھانی نے دستخط کیے ۔جس کے مطابق سیلانی ویلفیئر ایم نائن موٹروے پر سیلانی میڈیکل یونٹ قائم کرے گا جس میں وہ ڈرائیورز حضرات جو کسی نشے میں مبتلا ہوکر گاڑیوں کو چلاتے ہیں ان کی بروقت تشخیص کرائی جا سکے گی۔
کیونک ایسے ڈرائیورز کی وجہ سے اکثر اوقات مختلف قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اور نشے کے عادی ڈرائیور ز کو سیلانی ویلفیئر کے ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں بھجوایا جائے گا
نیز سیلانی ویلفیئر کا عملہ کسی حادثے کے رونما ہونے کی صورت میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ بھی مہیا کرے گا ۔ اس ضمن میں موٹروے پولیس ایم نائن پر کاٹھوڑ کے مقام پر ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے سیلانی ویلفیئر کی مدد کرے گی اور انہیں اپنے دفتر میں مناسب جگہ بھی مہیا کرے گی ۔ نیز سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے موٹروے پولیس بیٹ 35 ڈرون کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا ۔
اس معاہدے کے تحت سیلانی ویلفیئر موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمان کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ٹیسٹ بھی کروائیں گے اور موٹروے پولیس کے افسران اور ملازمین کی ویکسینیشن اور علاج کے لیےہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔
تقریب کے شرکاء میں موٹروے پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی موٹروے اینڈ ہائی وے علی شیر جکھرانی ،ایس پی سید فرحان اور دیگر عملے نے شرکت کی جبکہ سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ، چیئرمین سیلانی ویلفیئر بشیر فاروقی ، یوسف لاکھانی ، محمد افضل ، اور عارف لاکھانی نے شرکت کی
اس موقع پر آئی جی موٹرویز اینڈ ھائ ویز سید کلیم امام نے کہا کے سیلانی ویلفیئر پاکستان میں فلاحی کاموں کو سرانجام دینے والا ایک بہترین ادارہ ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے ۔
۔
اس موقع پر مزید انہوں نے کہا کہ دنیا میں سالانہ ١٣ لاکھ افراد روڈ حادثات کا شکار ہوتے ہیں ۔ جبکہ پاکستان میں اس کی تعداد تقریباََ ٢٥ سے ٣٠ ہزار تک ہے ۔ لہذا تیز رفتاری سے گریز کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلانی ویلفیئر کے عملے اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی بھی دے گی اور جدید ڈرائیونگ سیمیو لیٹر کے ذریعے ڈیفینسو ڈرائیونگ بھی سکھائے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سیلانی ویلفیٸر ٹرسٹ کے بانی بشیر فاروق نے کہا کہ سیلانی ویلفٸیر دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز بھی بنا کسی معاوضہ طلبہ و طالبات کو کر وا رہا ہے تاکہ نوجوان آٸ ٹی کے شعبے سے منسلک ہوکر پاکستان کیلۓ زر مبادلہ کما سکیں۔
اس موقع پر آئی جی موٹر ویز اینڈ ہائی ویز نے آئی ٹی کے شعبے میں سیلانی ویلفیئر کے ادارے سے کامیاب ہونے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی ۔
آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز نے کہا کہ موٹروے پولیس کا ادارہ سیلانی ویلفیئر کے فلاحی کاموں کو قدر کی نگاہ سے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے ۔
