عمران نیازی کی نالائقی کو چھپانے کیلئے وزراء جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، فراڈ بے نقاب ہوچکاکسان، مزدور بھوکے مر رہے ہیں اور تنخواہ دار، دیہاڑی دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے، بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ اسد عمر کو اگر معیشت کا پتہ ہوتا تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ ہوتے۔ عمران نیازی کی نالائقی کو چھپانے کیلئے وزراء جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو

ئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا نہیں ہے اس لئے سندھ میں دس دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، پانی کی تقسیم میں ناانصافی کی جاتی ہے اور فنڈز میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کبھی انڈوں، کبھی کٹوں، کبھی بھنگ کی فلاسفی پر معیشت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام سے کیا جانے والا فراڈ بے نقاب ہو چکا ہے۔ کسان معاشی بدحالی کے شکار ہیں، مزدور بھوکے مر رہے ہیں اور تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اب ظالم سونامی کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں۔

Leave a Reply