
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی کا حق مانگنے پر ارسا چیئر مین نے سندھ کے ممبر پر تشدد کیا, انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ارسا چیئرمین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک تو چوری اوپر سے سینا زوری, اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے, ارسا چیئرمین صوبوں کو پانی تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں,
سندھ حکومت نے پانی چوری ہونے پر احتجاج کی دہمکی دی تو نالائق وزراء کی چیخیں آنا شروع ہوگئیں.انہوں نے کہا کہ ارسا نے جان بوجھ کر تونسا, پنجند کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی پنجاب کو دیا, صوبائی وزیر نے کہا کہ ارسا چیئرمین اپنی حدود میں رہے,اور سندھ کو اپنے حصے کا پانی فراہم کرے, سندھ کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار سراپہ احتجاج ہیں.
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق ناانصافیاں بند کرے ہم کوئی خیرات نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں. انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ارسا چیئرمین نے عمران خان کے کہنے پر سندھ کا پانی بند کیا ہے؟، یہ سب پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی ایماء پر سندھ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے.