
کراچی (نامہ نگار خصوصی)نیب نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت تک پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا درخواست گزار کی بروہی اسکیم کے نام پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے سے متعلق انکوائری مکمل کرلی ہے،
انکوائری مکمل کر کے ریفرنس کیلئے ہیدکوارٹر بھیج دیا ہے، معاملہ اب چیئرمین نیب کے پاس ہے، قائم علی شاھ کے خلاف سکھر کی انکوائری میں انوسٹی گیشن مکمل کرکے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے، قائم علی شاہ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں، ہیڈ کوارٹر سے سفارشات کے بعد رپورٹ پیش کردیں گے،
جواب آنے تک مہلت دے جائے،سندھ ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اگست تک توسیع کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت تک پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔