کراچی : سال میں 205 دن عدالتیں بند ہوتی ہیں قوم کو انصاف کیسے ملے گا

رواں ماہ 7 مئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اس سال بھی عدالت 14جون 2021 سے 13 ستمبر 2021 تک گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بند رہے گی

90 دن عدالتیں گرمیوں کی چھٹیوں کی غرض سے بند رہتی ہیں اس کے علاوہ 255 دنوں میں سے بھی 115 روز عدالتیں ہفتہ وار اور مختلف چھٹیوں کے باعث بند رہتی ہیں اسی طرح سال میں تقریبا 205 دن ہماری عدالت بند رہتی ہے اور صرف 160 دن عوام کے لئے انصاف کے دروازے کھلے ہوتے ہیں رواں ماہ 7 مئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اس سال بھی عدالت 14جون 2021 سے 13 ستمبر 2021 تک گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بند رہے گی جس کی منظوری چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے دے دی گئی ہے عدالت کی جانب سے جاری اس نوٹیفیکیشن پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جس ملک کے سپریم کورٹ میں 49 ہزار مقدمات زیرالتوا ہیں اور وہ 365 دن میں سے اکھٹے 90 دن چھٹی پر جارہے ہیں 90 دنوں کے علاوہ سال میں کم از کم 115 دن اور بھی سپریم کورٹ بند رہتی ہے واہ انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے قاضیوں واہ سال میں 215 چھٹیاں منصفو باقی 150 دن بھی آنے کا تکلف کیوں کرتے ہو پاکستانی عدالتوں میں مقدموں کی بڑی تعداد ہونے کےباوجود عدالتوں کا یہ رویہ افسوسناک ہے کیا ہم نہیں جانتے کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف سے انکار ہے اور اس کی وجہ سے لاکھوں انسانی زندگیوں کے تباہ ہونے کی ذمہ داری کون لے گا

مملکت پاکستان کا عدالتوں کا نظام سلام ہے ان عدالتوں کہ نظام کو چلانے والوں پر اور ان کو تربیت اور ترتیب دینے والوں پر کیا یہاں انصاف کے نام پر لوگوں کو لوٹا نہیں جا رہا سال کے 365 دن میں صرف 150 دن سنوائی ہوتی ہے باقی دنوں عدالتیں بند ہوتی ہیں اور مقدموں کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی کیس رجسٹر کرتا ہے تو سالوں میں بھی اس کا فیصلہ نہیں ہو پاتا اور کچھ کی ساری زندگی عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے گزر جاتی ہے

Leave a Reply