سندھ میں18 سال کے نوجوانوں کی شادی کا بل سندھ اسمبلی میں جمع ہوگیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید نے ایک بل جمع کرایا ہے جس کے تحت 18 سال کے نوجوانوں کی شادی لازمی قرار دی گئی ہے۔ بل میں شادی نہ کروانے والے والدین کو جرمانہ بھی ادا کرنے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید نے بتایا کہ امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اس بل کی حمایت کریں گے اور یہ بل آسانی سے پاس ہوجائے گا۔

رکن سندھ اسمبلی سعید جاوید نے اس بل پر ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ جب نوجوان خود کمانے لگیں اور کچھ بن جائیں تب شادی کرنا بہتر ہوگا۔

یہ بل اس وقت سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں کروایا گیا ہے اور پرائیوٹ ممبرڈے پر سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply