ایس اسی پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی

حب(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے کہاکہ ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا ،حب میں نفری کے کمی کو پورا کریں گے ایک ماہ میںکراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی

درجنوںموٹرسائیکلزاورگاڑیاںبرآمدکرکےملزمان گرفتارکیئے پولیس کو ڈیجیٹلز کیا جارہا ہے جہاں آئی ٹی سسٹم ہوگاعوام کوئی شکایت اور رپورٹ درج کرنے کے لئے آن لائن کرسکے گے ان خیالات کااظہارایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے صحافی رائواصغرسے خصوصی بات چیت کے دوران کیا طارق الٰہی مستوئی نے کہاکہ ضلعے بھرکے ایس ایچ اوز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے تمام محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترکارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیںضلع لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے اس روایتی امن کوبرقراررکھاجائیگالسبیلہ پولیس کو جدید ڈیجٹلز کیا جارہا ہے حب شہر میں ہوٹلوں کو آئن لائن کیا ہے اب کوئی بھی ہوٹل میں رہائش کرے گا

آئن لائن رجسٹریشن ہوگی جس کی انٹری تھانے اورایس پی آفس میں ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ پولیس کو نفری کی کمی کاسامنا ہے کم وسائل پر کوشش کررہے امن و امان میں کوئی خلل نہ آئے جلدہی ایگل اسکوارڈکودوبارہ مکمل طورپربحال کیاجائیگاحب ایک بارڈرکاعلاقہ ہے جہاں پرہزاروں لوگوں کی روزانہ آمدرفت ہوتی ہے جبکہ انڈسٹریززون میںبھی ہزاروں کی تعدادمیں محنت کش رہائش پذیرہیں انکے بھی کوائف اکھٹے کیئے جائیںگے اپنے فرائض سے غافل نہیںہیں انہوںنے کہا

کہ ٹریفک کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہیں بائی پاس پر ہیوی گاڑیاں منتقل کی گئی ہے تاکہ شہرمیںٹریفک کادبائوکم ہو انہوںنے کہاکہ میرے دروازے عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیںطارق الٰہی مستوئی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظراحتیاط لازمی کریں غیرضروری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

Leave a Reply