حیدرآباد میں پولیس اور انتظامیہ کا دہرا معیار شادی بیاہ کی تقریبات کیخلاف ایکشن سیاسی تقریبات پر خاموشی کورونا لاک ڈائون کے باعث پابندی کے باوجود شہر میں سیاسی تقریبات جاری تعلقہ دیہی کی یوسی ٹنڈوعالم مری میں پیپلزپارٹی کیجانب سے تقریب کا انعقاد تقریب می پیپلزپارٹی تعلقہ دیہی کے رہنمائوں وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیاسی تقریب میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کی گئی شرکا کی اکثریت بغیر ماسک تقریب میں موجود رہے سماجی فاصلے کی دوری کو ضابطوں کو بھی یکسر نظرانداز کیا گیا شہریوں پر معمولی خلاف ورزی پر مقدمات درج جرمانے کرنیوالی پولیس اور انتظامیہ سیاسی تقریب پر کارروائی سے گریزاں