حب(اسٹاف رپورٹر) حب کے صنعتی ایریامیں قائم شفیع گلوکوکیم نامی کمپنی کے ٹھیکیدار رضاخان خٹک کے پُر اسرار لاپتہ ہونے کے خلاف پختون برادر ی کا فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں مختلف سیاسی وقبائلی رہنمائوں کی شرکت ،رضاخان خٹک بدھ کی دوپہرکو فیکٹری کے اندر والی گیٹ سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کی گمشدگی کے سلسلے میں ہائیٹ پولیس میں تھانہ درخواست دے دی گئی ہے

اور مذکوہ فیکٹری انتظامیہ کے دو افراد کو نامزد کردیا گیا پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہیںرضا خان خٹک کے بھائی عقل خان خٹک کی میڈیا سے گفتگو ،پولیس واقعہ کی انکوائری کر رہی ہے اور انکوائر ی سے پہلے کہنا قبل ازوقت ہو گا فیکٹری میں لگے سی سی TVفوٹیج بھی حاصل کر رہے ہیں جس سے کافی حد تک مدد ملے گی اور DPOلسبیلہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی بھی سختی سے ہدایت ملی ہے ایڈیشنل SHOغلام رسو ل رونجھو کی میڈیا سے گفتگو اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب کے صنعتی ایریا میں قائم شفیع گلو کوز نامی کمپنی کے ٹھیکیدار رضا خان خٹک کے پُر اسرار لاپتہ ہونے کے خلاف جمعرات کے روز پختو ن برادری اور پاکستان قومی اتحاد کے رہنمائوں نے فیکٹری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

جبکہ مظاہرے میں حب کے مختلف سیاسی وقبائلی رہنماء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی اس موقع پر سماجی رہنماء عقل خان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکا بھائی رضاخان خٹک گزشتہ 18سالوں سے شفیع گلو کوز فیکٹری میں ٹھیکیداری کا کا کر رہے ہیں اور گزشتہ روز حسب معمول فیکٹری میں آئے تھے جس کے بعد لاپتہ ہو گئے ہیں اس حوالے سے فیکٹری میں لگے کمیروں میں ریکارڈ فوٹیج کے مطابق میرا بھائی دوپہر کے وقت فیکٹری اندر پچھلی سائیڈ میں لگے گیٹ کی جانب سے دکھائی دئیے ہیں اس کے بعد ہی غائب ہو چکے ہیں اور انکا موبائل نمبر بھی بند جارہا ہے انھوں نے کہاکہ رضاخان خٹک کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں گزشتہ شب ہائیٹ پولیس تھانہ میں گمشدگی کا درخواست دے چکے ہیں اور انہیں شبہ ہے میرے بھائی کو اغواء کر کے لاپتہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے فیکٹری کے دو افراد کو پولیس کو دینے والی درخواست میں نامزد کر چکے ہیں

مگر پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کیا جارہا ہے اور 20گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود رضاخان خٹک بازیاب نہ ہو سکے اور نہ ہی ہائیٹ پولیس واقعہ کے حوالے سے FIRدرج کر رہاہے جب تک انکے بھائی کو بازیاب نہیں کرایا جاتا اور نامزد افراد کے خلاف FIRدرج نہیں ہوتا اس وقت تک انکا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر ایڈیشنل SHOہائیٹ پولیس تھانہ غلام رسول رونجھو نے میڈیا کو پولیس کے موقف سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ شفیع گلو کوز فیکٹری کے ٹھیکیدار رضاخان خٹک کے پُر اسرار لاپتہ ہونے کے حوالے سے گزشتہ شب ہائیٹ تھانہ میں درخواست موصول ہو ا ہے جس کے مطابق پولیس واقعہ کے حوالے سے انکوائری کر رہا ہے اور جمعرات کی صبح جب پولیس مذکورہ واقعہ کے انکوائری کے حوالے سے فیکٹری پہنچا تو اس سے پہلے ہی احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا

اور مظاہرین کو پُر امن رہنے کیلئے مذاکرات کرتے رہے انھوں نے بتایا کہ ڈی پی او لسبیلہ کی جانب سے ہائیٹ پولیس کو واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے سخت ہدایات ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کیلئے فیکٹر ی میں لگے سی سی TVکیمروں کے فوٹیج بھی حاصل کئے جائینگے تاکہ انکوائری کو آگے لے جانے میں مدد مل سکے ۔

Leave a Reply