کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے تناظر میں پابندیوں کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس کی شرح کم ہونے لگی ہے۔کرونا وائرس کے کیسز کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوکر8.34فیصد ہوگئی ہے

اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح4.42فیصد ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کے سبب24افراد انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے شہریوں سے مزید تعاون جاری رکھیں اور ہر فرد کرونا ویکسنیشن لگوا کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کرے۔

Leave a Reply