کراچی :ڈیفنس خیابان شہباز اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر خوف ناک حادثہ کالے رنگ کی تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگی کار بائیں جانب گھومتی ہوئی اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر پولیس چیک پوسٹ میں جا گھسی کار سوار کو یہ بھی خبر نہ تھی کہ ترپال سے بنی چیک پوسٹ میں اس نے کس کو کچل ڈالا ہے سامنے بنگلوں پر موجود کچھ اہلکار پولیس چیک پوسٹ کی دوڑتے ہوئے پہنچے جو اہلکار دوڑتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ پر پہنچے انہیں ترپال کے نیچے اہلکاروں کی موجودگی کی خبر تھی فوری ریسکیو اداروں کی مدد طلب کی گئی اور ترپال کے نیچے موجود اہلکاروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا پولیس چیک پوسٹ میں دو اہلکاروں کے ساتھ بنگلے کا ڈرائیور بھی موجود تھاحادثے میں بنگلے کا ڈرائیور جان ہار گیا جبکہ اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہےحادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت لیاقت علی عرف فیضان کے نام سے ہوئی ، پولیس
زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شہباز اور کانسٹیبل فرحان شامل ہے جن کی حالت تشویشناک بتائای جاتی ہے ، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ہنڈا سوک کار نمبرBAP469کے ڈرائیور سلطان کو حراست میں لے لیا ، پولیس
حراست میں لیئے جانا والا ڈائیور سلطان بھی زخمی ہے ، پولیس نے تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امد اد دی جارہی ہے ،پولیس
