
ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ آج کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر بانوے برس تھی۔
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین ہسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952 میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین ہسپتال کی بنیاد رکھی تھیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ان کے گھر F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین لنک روڈ پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کی جامع مسجد سے متصل ہوگی۔