پاکستان میں کووڈ کی بی ون سِکس ون سیون قسم یا وائرس کی انڈین قسم کی شناخت کر لی گئی ہے۔

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےاس خبر کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ یعنی این آئی ایچ کی جانب سے اس حوالے سے چانچ کے لیے ہر ہفتے سروے کیا جاتا ہے، جس میں اس دفع اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستان میں انڈین ویریئنٹ کا پہلا کیس آچکا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات جیسے کہ متاثرہ شخص عمر اور سفر کرنے سے متعلق تفصیلات بہت جلد بتا دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل وائرس کی جنوبی افریقی اور برطانوی قسم کی شناخت کی جا چکی ہے

انڈیا میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے بارے میں دنیا بھر کے سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کتنا زیادہ پھیل چکا ہے اور کیا یہی درحقیقت انڈیا میں دوسری لہر پھیلانے کا موجب بنا ہے۔

یعنی اس وقت انڈیا میں اس قسم کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں کی حکومت کے لیے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے

برطانیہ کی اگر مثال لیں، تو وہاں پر کووڈ کی یہ نئی قسم پھیلنے کے بعد تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ یہ وہاں پر پہلے سے موجود کووڈ کی مختلف اقسام کو برطرف کر رہا ہے اور ہفتوں کے دوران دو گنا زیادہ افراد کو متاثر کررہا ہے۔

Leave a Reply