https://youtu.be/FSqyerGAmFU

پاکستان ریلوے نااہل انتظامیہ خیبر میل میں شاڑٹ سرکٹ مسافر بے حال ٹرین کسی بڑے حادثے کا شکار بن سکتی تھی

کراچی پاکستان ریلوے سروس بڑے ہی افسوس کے ساتھ ہمارے ملک پاکستان کی ریلوے سروس کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے 29 مئی 2021  ٹائم رات 10:30 پر کراچی سے روانہ ہونے والی خیبر میل کے بزنس کلاس ڈبے میں آگ لگ گئی بزنس کلاس کا یہ حال ہے کہ اس کا ایئرکنڈیشن بھی کام نہیں کر رہا خیبر میل میں جانے والے مسافروں کو اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل میں اکثر لائٹ اور پانی نہیں ہوتا پنکھے بھی  کہیں میسر  ہیں اور کہیں ہوتے ہی نہیں تقریباً 1100 کلومیٹر کا سفر کرنے والے مسافروں کو خیبر میل میں  بہت سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ریلوے انتظامیہ  ہمیشہ سے اس کو نظر انداز کرتی آئی ہے کرایہ تو پورا لیا جاتا ہے

اور سہولت تو میسر ہی نہیں ہوتی اس بارے میں ریلوے وزیر کا کہنا ہے کہ ریلوے خسارے میں ہے جبکہ ٹکٹ بوکینگ کروائے تو 3مہنے تک کی بوکینگ ہوچکی ہوتی ہیں پر افسوس پھر بھی ریلوے خاسارے میں ہے

Leave a Reply