لاہور: () صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ بارہ ہزار چھ سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ریٹس کے مطابق آج چوبیس کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا اور 96 ہزار 580 میں اس کی فروخت دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ بائیس کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور اس مقدار میں سونا 88 ہزار 531 میں خریدا اور فروخت کیا جاتا رہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کی کمی کے بعد 1903 ڈالر ہو گئی تھی۔
