سندھ اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بل کی منظوری جمہوری اقدار کے منافی نلکے میں پانی آتا نہیں ٹینکر میں ختم نہیں ہوتا،حلیم عادل، خرم شیر زمان، خواجہ اظہار

کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بل کی منظوری جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سندھ کی صورتحال دیکھتے ہوئے آپ بھی وہاں اپوزیشن کو بات کرنے سے پہلے پوچھیں۔

کراچی دشمنی کرنے والے سندھ اور پاکستان دشمنی کے مرتکب ہیں۔کراچی میں ٹینکر مافیا کے سربراہ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی دشمنی کرنے والے سندھ اور پاکستان دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نلکے میں پانی آتا نہیں ٹینکر میں ختم نہیں ہوتا،کراچی میں ٹینکر مافیا کے سربراہ مراد علی شاہ اور بلاول زرداری ہیں۔90 فیصد پورے سندھ کا ریونیو کراچی دیتا ہے۔ اس شہر میں250ارب کی پانی چوری ہو رہی ہے۔

اگر آپ کا تعلق پی پی سے ہے تو زمینوں اورکراچی میں بھی پانی موجود ہے، میرے حلقے میں پانی فیکٹریوں میں فروخت کیا جارہاہے۔ مرکز میں ہم سندھ کے نمائندے ہیں۔کراچی کو سیراب نہیںکیا گیا نہ سڑکیں بنائی گئیں اور نہ ہی کوئی دوسری سہولت دی گئی ہے۔ پی پی نے آج ملک و جمہوریت دشمنی کا ثبوت دیا۔ آج کراچی کے نمائندوں کی مشترکہ قرارداد تھی لیکن ہماری نہیں سنی گئی،کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے،90 فیصد پورے سندھ کا ریونیو کراچی دیتا ہے کراچی سندھ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے ووٹ نہیں دیا جس کی سزا آج عوام کو دی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا میرے حلقے میں پینے کا پانی نہیں، پانی دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، پہلے ٹینکرز آتے تھے اب میری دشمنی میں ٹینکرز بند کردئے ہیں،آج سندھ میں یزیدی حکمران آچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کو روکا ہوا ہے، مجھ سے جھگڑا ہے ساڑھے 4 لاکھ عوام کو سزا کیوں دی جارہی ہے، اگر پانی نہیں ملا تو انکا گھیراؤ کریںگے، وفاقی سرکار نے سندھ میں65ارب کرونا میں دئے،سندھ کو1100ارب سے زیادہ کا پیکیج دیا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت10ارب سندھ کا حصہ ہے، لاکھوں نوکریاں بڑھ چکی ہیں، ہم نے سندھ کی اسکولوں سے بھینسیں نکالی، سندھ کے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہاکہ ناصر شاہ خود جلسے کررہے ہیں اور لوگوںکو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کررہے ہیں۔

سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کو تنگ کررہی ہے۔ بلوچستان پنجاب ترقی کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ صرف23 ارکان نے بل منظور کیا۔ یہ غیر جمہوری اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میںکورم تک پورا نہیں تھا۔ امیر ہانی مسلم کمیشن بنا تھا، اس کمیشن سے ایک بوند کا فائدہ نہیں ہوا۔ سندھ کے لوگ جائیں تو جائیںکہاں۔کراچی کا ڈھائی سو ارب کا پانی بک رہاہے۔ وزیراعظم نیب کوکارروائی کی ہدایت دیں۔کے فور منصو بے کا روٹ27مرتبہ تبدیل ہوا۔ پیپلزپارٹی کراچی میںکے فور منصوبہ نہیں چاہتی تھی۔ پبلک سروس کمیشن سندھ دشمن ادارہ ہے۔ پبلک سروس کمیشن سے متعلق فیصلے پر کراچی میں مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ عدالتی فیصلے پر ہم بھی اپیل میں جائیں گے۔

Leave a Reply