*کراچی رپورٹ:() بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا پرامن احتجاج پرتشدد احتجاج میں تبدیل۔۔۔*
*بحریہ ٹاؤن کراچی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، درجنوں دکانوں, گاڑیوں اور دیگر املاک کو آگ لگادی،*
*مین گیٹ کو بھی آگ لگا دی مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا ۔*
قوم پرست جماعتوں کا یہ کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن والوں نے ان کے مختلف گوٹھوں کی زمین جو کہ بحریہ ٹاؤن کے قریب تھی ان پر قبضہ کرکے بحریہ ٹاؤن کے اندر ملا لیا ہے
جن لوگوں کی وہ آبادیاں تھی ان لوگوں کے ساتھ مل کر قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا جب اس احتجاج کو روکا گیا تو بحریہ ٹاؤن ایک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جس کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کی املاک کو شدید نقصان پہنچا













