کراچی: ملک رئوف تنولی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کبھی ٹرینیں پٹڑی سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں،ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے

ہزارہ نیشنل پارٹی پاکستان(ہزار یوتھ لیگ) گھوٹکی میں پاکستان ریلوے سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس تصادم کے نتیجے میں جان بحق اور زخمیوں کے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار۔اللہ رب العزت سے دعا ہے وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔اس نااہل دور حکومت میں ٹرینوں کے حادثے معمول بن گئے ہیں،

ٹرین حادثوں پر استعفے کے مثالیں دینے والے عمران نیازی کو اپنی نااہل و نالائق کابینہ سمیت فوری استعفی دے دینا چاہیے۔یہ ناقابل برداشت سانحہ ہے۔اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیںاس طرح کی سنگین لاپرواہی پر مکمل جامع و شفاف انکوائری ہونی چاہیے ۔ اور قصور واروں کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں

ہم لواحقین کے اہل خانہ کے غم اور دکھ کی اس مشکل گڑھی برابر کے شریک ہیں

Leave a Reply