
کراچی : ای او بی آئی کی خاتون چیئرمین کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس ای او بی آئی کے چند سینئر افسران عبداللطیف ناریجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اور دیگر نے اپنی جائز ترقیوں سے محرومی پر سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست نمبر8065/2019 دائر کی ہوئی تھی ۔
پچھلے دنوں ہائیکورٹ نے ان افسران کے حق میں فیصلہ صادر کیا تھا اور ای او بی آئی کو فوری طور پر اس فیصلہ پر عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ لیکن ای او بی آئی کی ڈیپوٹیشن اور جونیئر افسران پر مشتمل انتظامیہ جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ای او بی آئی کی قائم مقام خاتون چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ شازیہ رضوی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ گریڈ 20 کی افسر شازیہ رضوی کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں نیب میں بھی ایک ریفرنس زیر سماعت ہے