کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ بجٹ میں پورے ہوگئے۔گزشتہ ادوار میں ملک کے ساتھ بڑی لوٹ مارکی گئی ۔ 2019میںکرونا آیا اور پوری دنیا کی معیشت تباہ ہوگئی، اسکے باوجود پچھلے سال اور اس سال معیشت مستحکم ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان بجٹ پیش ہونے پر بہت خوش تھے، کیوںکہ وہ بجٹ میں عوام کو خوشیوںکا پیغام دینے آئے تھے۔

کرونا کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا،بجٹ پر پوری قوم اور ہم سب خوش ہوگئے ہیں، شکریہ کپتان۔ صرف ملک دشمن اپوزیشن والے ماتم کررہے ہیں۔ اس بجٹ میں مزدور ، کسان، غریب، ایکسپورٹر، تاجروںکو مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکے ہمراہ پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، شاہنواز جدون، کیو محمد حاکم و دیگر بھی شریک تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ میں25فیصد اضافہ ہوا تھا، بجٹ میں بھی10فیصد اضافہ کیا گیا، موجودہ بجٹ میں40فیصد ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے،10فیصد تنخواہوں پنشن میں اضافہ کیا گیا، بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا ہے۔ الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکے1فیصد کردیا،کسٹم ڈیوٹی 11 فیصد سے 3 فیصدکردی،800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم، چھوٹی گاڑیوں میں تین لاکھ تک کمی، مزدورکی اجرت20000ہوگی، بجٹ میں احساس پروگرام کیلئے260ارب روپے مختص، مستحق گھرانے کو5لاکھ بلا سود قرضہ ملے گا،کسان کو2لاکھ روپے قرضہ ملے گا،20لاکھ تک گھر کیلئے بغیر سود قرضے، بجلی،گیس،کھانے، پینے کی اشیا میں سبسڈی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے،964ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے، کراچی ٹرانسمیشن پلان739ارب کا اعلان کیا گیا، سندھ کے باقی14اضلاع کیلئے444ارب مختص،107سندھ کے منصوبے مکمل ہونگے، سندھ میں بجلی، تعلیم، زراعت ، اسپورٹس پر توجہ دی جائیگی ،

این ایف سے ایوارڈ کے تحت سندھ کو 848 ارب روپے، مختلف شعبوں کیلئے سبسڈی کی مد میں682ارب روپے مختص،جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 226 فیصد زیادہ ہے، سندھ منصوبوں کیلئے پانچ ہزار ملین روپے ہم نے ڈیم کیلئے رکھے ہیں،کے فور کیلئے15ارب رکھے گئے،گرین لائن رپیڈ کیلئے دوہزار نوسو89ملین رکھے گئے، ڈرینج سسٹم کیلئے سو ملین، دھابے جی کیلئے8سو ملین،6ہزار29ملین آن گوئنگ منصوبوں کیلئے، نئے منصوبوںکیلئے3ہزار2سو4ملین رکھے گئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے حکمرانوں کی 13سالہ کارکردگی صفر ہے، اللہ پاک کی مدد ہوئی ہے، جی ڈی پی گروتھ آگے چلی گئی، بیس ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ تھا، آٹھ سو ارب ڈالر پلس ہیں، کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے، ٹریکٹرز کی خریداری پر بلاسود قرضہ ملے گا،

کویت کا ویزہ کھل گیا ہے، تعلیمی نظام کو ٹھیک کریں گے، موبال فون کی تین منٹ کی کال پر کوئی ٹیکس نہیں، وفاقی بجیٹ میں عوام کو مکمل ریلیف دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ویکسین ہماری، ایکسپو سینٹر ہمارا، ڈاکٹرز اور نرسز سندھ حکومت کی ہیں، یہ وہاں جاکر تصویریں بنوا رہے ہیں ، 2008 سے 2013تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی پھر انکے چاچو کی حکومت تھی، انہوںنے مردم شماری ٹھیک کیوں نہیںکرائی؟، پیپلز پارٹی والے13سال میں سندھ کا بجٹ کھاگئے،سندھ کے اسکول، اسپتال تباہ ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔

Leave a Reply