کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نا اہل پی ٹی آئی سرکار کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ سندھ کے عوام کو سلیکٹڈ سرکار سے کوئی امید نہیں ہے انہوں نے تمام وعدوں اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ہی جملہ کہا ہے اور وہ ہےNot Absolutely ۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں میڈیا گورنر سندھ کی جانب سے مسترد جرنلسٹس پروٹیکشن بل کو دوبارہ کابینہ اجلاس منظور کرایا جائے گا ہم صحافیوں کے تحفظ اور سہولیات عملی طور پر فراہم کرکے دکھائیں گے ۔ ماضی میں آزادی صحافت کے لئے باتیں کی گئیں مگر صحافیوں کیلئے عملی اعتبار سے کام صرف پیپلزپارٹی نے کیا۔ گورنر سندھ نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی اظہار رائے کو سپورٹ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف نیا پروپیگنڈہ شروع کیا ہے۔ کپتان نے کل ایک انٹرویو دیا، سوال اٹھ رہے ہیں کہ کس طرح کی باتیں وزیر اعظم نے کی ہیں انٹرویو میں کپتان نے ایک لفظ استعمال کیا وہ لفظ تھا Not Absolutely آپ نے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا، آپ نے کہا بطور وزیر اعظم پارلیمان میں جائوں گا مگر ہوا کچھ نہیں، تین ماہ میں کرپشن ختم کردوں گا، ایک کروڑ نوکریاں دوں گا پچاس لاکھ گھر دوں گا، عوام کو بتانا چاہوں گا not absolutely کپتان کا فیورٹ لفظ ہے۔ کیا کسان کے حالات ٹھیک ہوں گے ؟کیا یہ سچ بولنا شروع کریں گے۔ پی ٹی آئی کی ڈکشنری میں صرف ایک ہی لفظ ہے ان لوگوں نے کوئی ایک وعدہ پورا کیا ؟ اس سے انکی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔ مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ کراچی کو 162 ارب ملے حیدر آباد میں جامعہ قائم کرنیکا فیصلہ کیا وہ جامعہ بن گئی ہے؟ سندھ کے عوام سے بڑے وعدے کئے کیا وعدے پورے ہوئے فواد چوہدری کہتے ہیں 5 ارب روپے کراچی میں لگائے ہیں۔ مگر یہ بھی ٹی وی پر ہے کہاں لگے ہیں وہ پیسے اللہ جانتا ہے۔

Leave a Reply