کیلی فورنیا: امریکا میں ’’فادر ڈے‘‘ پر اہل خانہ سے ملنے کے لیے جانے والی دادی اور پوتی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کیلی فورنیا سے مونٹانا جانے والا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
طیارے کو 60 سالہ دادی الیگزینڈرا سیئگل اُڑا رہی تھیں جب کہ جہاز میں صرف ایک ہی مسافر تھی اور وہ ان کی 6 سالہ پوتی اییلسی لارنس تھی۔ حادثے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ دادی اور پوتی ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے۔
طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

