کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ سندھ حکومت پنجاب اور کے پی سے پیچھے ہوتی جارہی ہے، سندھ میں پیسہ تو آتا ہے لیکن کہیں لگتا ہوا نظر نہیں آتا۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ سندھ حکومت نے آج جو بھی کیا اچھا نہیںکیا، اسپیکر صاحب تقریروں کو سن کر بوکھلا گئے۔ پچھلے12 سال میں ایک لاکھ25 ہزارکروڑ روپے سندھ حکومت کو ملے ہیں، سندھ حکومت پنجاب اور کے پی سے پیچھے ہوتی جارہی ہے، سندھ میں پیسہ تو آتا ہے لیکن کہیں لگتا ہوا نظر نہیں آتا۔
ایم کیو ایم سے کہا تھا عوام کو سندھ حکومت کا اصلی چہرہ دکھایا جائے، افسوس ہے ایم کیو ایم نے ہماری بات نہیں سنی ۔