اسلام آباد؛حکومت پاکستان نے شہریوںپر تجربات کیلئے کرونا ویکسین کے تجربات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی پاکستان نے کہا مختلف پاکستانی فارما کمپنیوں نے چینی اور یورپی ویکسین کے تجربات کی اجازت مانگی ہے،فارما کمپنیاں میسنجر آر این اے اور روایتی ویکسینز کے تجربات کرنیکی اجازت مانگ رہی ہیں۔
ان ویکسینز کےتجربات آغا خان ہسپتال کراچی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ہونے ہیں،ویکسین کے تجربات کے دوران ہزاروں شہریوں کو پلیسیبو بظاہر ویکسین جیسا مواد یا بے اثر مادہ یا سادہ پانی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپنے شہریوں کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے، تجربات کے دوران پلیسیبو لگنے کی وجہ سے شہریوں میں کرونا انفیکشن ہونے اور موت کا خدشہ ہے۔
ملک میں مختلف ویکسینز ہونیکے باوجود ہزاروں شہریوں کو( پلیسیبو) لگانا اخلاقی طور پر درست نہیں، کرونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے چوبیس گھنٹوں کے دوران935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے کوویکس نے پاکستان کو( موڈرنا کورونا ویکسین) فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کو (موڈرنا ویکسین )کی 25 لاکھ ڈوز مفت ملیں گی۔( موڈرنا ویکسین )کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق (موڈرنا ویکسین) امریکا، یورپ اور متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ا یک دن میں سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کرونا میں مبتلا نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3925342ہوگئیں ،کیسز18کروڑ11لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔