کراچی ؛سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آج سندھ اسمبلی میں جمہوری اقدار کا قتل کردیا ہے اورسندھ کے معاشی دہشت گردوں کے ہاتھوں جمہوریت کا جنازہ بھی نکال دیاگیا ہے وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت میں بیٹھے لوگ صوبے کے عوام سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں اورلاہور میں بیٹھے علی بابا اور اسکے چالیس چوروں نے ایوان میں ہمیں بولنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چہروں سے خوف عیاں تھا۔سندھ اسمبلی میں آج دو نمبری اور گھٹیا حرکت کی گئی ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مرادعلی شاہ اپنے ٹبر سمیت چور ہیں،ان کے اباو اجداد بھی چور تھے،۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو تقریر کا موقع دیاگیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرادعلی شاہ کا مکروہ چہرہ جان چکے اور سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو معاف نہیں کریں گے۔