کراچی : پریس کلب کی نجی ٹی وی چینل کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدیدالفاط میں مذمت
میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے سندھ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے روایتی مذمت کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے، فاضل جمیلی/محمدرضوان بھٹی
کراچی : کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگرعہدیداروں نے ایکسپو سینٹر میں ڈاکٹر انیلاقریشی اور ان کے گارڈزکی جانب سے ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدیدالفاط میں مذمت کی ہے۔
کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن سینٹر کی کوریج کے لیے پہنچی تو انہیں ڈاکٹر انیلاقریشی اور ان کے گارڈزنے کیمرہ چھین کر ان کو ایک کمرے میں بند کر دیا انہیں دھمکیاں دیں اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے سندھ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے روایتی مذمت کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے اور واقعے میں ملوث ڈاکٹر انیلا کے خلاف قانونی کارروائی کرے اورتشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔