کراچی؛سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے دہری شہریت ہی بہت کچھ عوام سے چھپایا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی سندھ میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں، عوام کے پیسوں کے رکھوالے چوروں کو بنا دیا۔

حلیم عادل شیخ نےکہا کہ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ2013 میں مراد علی شاہ کو دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل نے کہا کہ سندھ میں 13 سال میں 8900 ارب سے زیادہ پیسے خرچ کئے گئے،1600 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 1400 ارب کی کرپشن کی گئی، سندھ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں میں 40 فیصد کرپشن کی گئی ہے اتنی کرپشن کا نتیجہ یہ نکلا ہے سندھ کے شہر کچرا کنڈی بن گئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں صحت، تعلیم کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، لاڑکانہ میں ہلکی سے بارش نے شہر کو گٹرستان بنا دیا ہے۔ ہم نے سندھ کے محکموں میں چارج شیٹ بنا لی ہے ہر فورم پر سندھ حکومت کو بے نقاب کریں گے۔ آج سے چار روز پہلے پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو قتل کر دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر سائن کی تھی کہ پبلک اکائونٹ کمیٹی کا چئیرمین اپوزیشن لیڈر ہوگا، وفاق میں انہوں کو سب عہدے چاہیے لیکن سندھ میں ایک بھی نمائندہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر نہیں ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں فریال تالپور اور شرجیل میمن کو ممبر بنا دیا گیا ہے۔ عوام کے پیسوں کے رکھوالے چوروں کو بنا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ میں پانی ایشو پر سندھ اور پنجاب کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس کرپٹ نااہل سندھ حکومت کو مزید چلنے نہیں دیں گے۔

Leave a Reply