
کراچی :ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر، تاج میڈیکل کمپلیکس برانچ کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافی برادری کے لیے مؤرخہ 23 جون 2021 بروز بدھ سے 4 جولائی 2021 بروز اتوار تک (علاؤہ جمعہ) روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں شوگر ٹیسٹ، ہڈیوں کے بھربھرے پن کا ٹیسٹ، دانتوں کا معائنہ، قوت سماعت کا معائنہ، فزیوتھراپی, BMI جیسے مفید ٹیسٹ کی بلا معاوضہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
تاکہ صحافی برادری اس موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔