پی ٹی آئی والے ہنگامہ، شور شرابہ کرنا ہی جانتے ہیں،
پی ٹی آئی نئی جماعت ، دوبارہ منتخب ہونے کا امکان نہیں ایم پی اے بننے سے کوئی خدا نہیں بن جاتا

بھٹ شاہ؛ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مخدوم ھائوس ہالا پہنچ کررکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر مخدوم رفیق زمان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت، مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی وجہ سے افسوس ناک صورتحال ہے، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا ایسا رویہ نہیں، پی ٹی آئی نئی پارٹی ہے، دوبارہ اس کے منتخب ہونے کا امکان نہیں ہے، پی ٹی آئی والے صرف شور شرابہ، ہنگامی آرائی کرنا جانتے ہیں، ایم پی اے بننے سے کوئی خدا نہیں بن جاتا، اپوزیشن کے ایسے رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حزب اختلاف کا کام حکومت کی خامیوں اور کمزوریوں کو سامنے لانا ہے، اسمبلی میں جنازے لے کر آنا اور ٹکرائو کی صورتحال پیدا کرنا اپوزیشن کا کام نہیں، جی ڈی اے والوں نے شور شرابے میں حصہ نہیں لیا، جی ڈی اے رہنما نند کمار نے پی ٹی آئی کے عمل کی مذمت کی اور ایم کیو ایم نے بھی ساتھ نہیں دیا، حزب اختلاف کی دیگر جماعتیں بھی ان کی حمایت نہیں کر رہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والون نے جھوٹ بول کر اور یوٹرن لے کر ملک کی صورتحال خراب کردی ہے، معیشت کی بہتری کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔