HYDERABAD: Railway workers busy in restoration of Railway track near Kotri Railway Station, after bogies of a goods train drail. INP PHOTO by Yasir Rajput

علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو روک کر حادثے سے بچایا

ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹری کی تصاویر بنا کر عوام ایکسپریس کو کم رفتار سے اس مقام سے گزارا

حیدرآباد؛ کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان مین ریلوے لائن ایک مقام پر ٹوٹ گئی جس کے باعث عوام ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی، علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو روک کر حادثے سے بچایا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکین نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔

ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹری کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا،ہدایت ملنے پر ٹرین ڈرائیور نے عوام ایکسپریس کو بہت کم رفتار سے اس مقام سے گزارا۔

Leave a Reply