کرا چی؛مون سون بارشوں کے فوری بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن اور سیوریج نظام درست کیا جائیگا، پولیس اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، اولڈ سٹی ایریا کے دورے میںصوبائی مشیرکی گفتگو

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تھانے کی حدود میں ہونے والے جرائم کا تمام ریکارڈ محفوظ بنایا جائیگا۔جرائم کا ریکارڈ محفوظ ہونے سے پولیس کو خاصی مدد مل سکے گی۔

سندھ حکومت کا کراچی کی مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ، حکومت سندھ آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کریگی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بدھ کو کھارادر وزیر مینشن ، اولڈ سٹی ایریا ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کے فوری بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کا کام شروع کیا جائیگا آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف سوریج نظام کو بھی درست کیا جائیگا ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کھارادر میں وزیر مینشن کے اطراف سوریج کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کو بھی مکمل کیا گیا ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کئے جانے کے باوجود اپنے وسائل سے ترقیاتی کام کررہے ہیں ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران اور پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے گذری پولیس اسٹیشن میں ڈی آ ئی جی ساو ¿تھ جاوید اکبر ریاض اور دیگر افسرا ن کے ہمراہ جدید طرز کے رپورٹنگ روم کا افتتاح کیا ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر کہا کہ جدید رپورٹنگ روم سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا ہم کراچی کے مختلف تھانوں میں رپورٹنگ روم کو جدید بنائینگے بیرسٹر مرتضی وہاب کو ضلع جنوبی میں کرائم کنٹرول اور دیگر امور پر ڈی آ جی ساو ¿تھ نے بریفنگ بھی دی ترجمان سندھ حکومت نے پولیس کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہپولیس اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے رپورٹنگ رومز کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ان رپورٹنگ رومز میں کمپلینز کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔

Leave a Reply