سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری میں ناکام، دودو بھیل قتل پر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سندھ میں کاروکاری و دیگر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ، حلیم عادل کی وزیر انسانی حقوق سے گفتگو

کراچی، اسلام آباد ؛وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، ملاقات میں سندھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مسائل پر گفتگو، حلیم عادل شیخ نے سندھ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیرین مزاری کو آگاہ کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومتی سرپرستی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، سندھ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تھرپارکر میں دودو بھیل کے قتل کے واقعے پر پر امن مظاہرین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان کا آئین ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن سندھ میں پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حق سچ لکھنے پر صحافیوں کو زد کوب کر کے قتل کرا دیا جاتا ہے، سندھ پولیس انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ میں کاروکاری، تشدد سمیت دیگر واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے شیریں مزاری کو دورہ سندھ کی دعوت،شیریں مزاری نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد سندھ کا دورہ کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

Leave a Reply