لاڑکانہ سینٹرل جیل کے سپرینٹنڈنٹ لیاقت علی پیرزادو معطل

انکوائری کا آغاز، ڈپٹی جیل سپرینٹیڈنٹ نذرمحمد گاد کو اضافی چارج دے دیا گیا

لاڑکانہ؛چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے لاڑکانہ سینٹرل جیل کے جیل سپرینٹنڈنٹ لیاقت علی پیرزادو کو معطل کرکے ڈپٹی جیل سپرینٹنڈنٹ نذر محمد گاد کو اضافی چارج حوالے کرتے ہوئے جیل سپرینٹنڈنٹ کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔

لاڑکانہ سینٹرل جیل کے قیدوں نے معطل جیل سپرینٹیڈنٹ کی بحالی کیلئے احتجاج کیا اور جیل کی بیرکوں کی چھت پر چڑھ کر بستروں اور لکڑیوں کو نذرآتش کرکے احتجاج مظاہرہ کیا۔

قیدیوں کا الزام ہے کہ ڈپٹی جیل سپرینٹنڈنٹ نذر محمد گاد قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات چھین کر ان کے ساتھ زیادتیاں کررہا ہے۔

Leave a Reply