روہڑی(رپورٹ اسلم سومرو)پیراں غائب مال گاڑی کو منڈودیر اسٹیشن پر حادثہ، مال گاڑی کی لوپ لائن پر جاتے ھوئے دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
حادثے کے باعث اپ لائن بلاک، کراچی سے پنجاب جانے والی ریلوے ٹریفک معطل، عوام ایکسپریس کو روہڑی میں روک لیا گیا
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے امدادی ٹرین روانہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیراں غائب مال گاڑی کو منڈودیر اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی لوپ لائن پر جاتے ہوئے دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی دو بوگیاں اپ ٹریک پر اتری ہیں
جس کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوا ہے، امدادی ٹرین روانہ کی گئی ہے، جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔
نوائے بروج میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں