ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹرکارروائی کرسکے گا

KARACHI:A view of closed shops of at a market during partial lockdown was imposed to curb the spread of the Covid-19
coronavirus in Provincial Capital.

پولیس انسپکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا، ہدایات بھی جاری کرسکیں گے

کراچی :حکومت سندھ نے صوبے میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرتھانیداروں کو بھی کاروائی کا اختیار دیدیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جوترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

اس میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹرکارروائی کرسکے گا۔

اس سے قبل کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا۔

پولییس انسپکٹر، ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق3کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔

پولیس انسپکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا اور ہدایات بھی جاری کرسکیں گے۔

Leave a Reply