ڈپٹی کمشنرآفس غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا

کراچی ؛ ملیر ہالٹ ڈپٹی کمشنرآفس کے اندر موجودہ دوکان میںشہروز نامی شخص غیر قانونی ڈومیسائل پی ار سی بنا کر ملا مال بن گیا ۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی ڈومیسائل بنانے کا بے تاج بادشاہ شہروز راجہ ڈبل ایڈریس کا ڈومیسائل بیس ہزار میں تیارکرتا ہےجبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل ایڈریس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر آفس غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا ہے۔یہ لوگ کس کی سرپرستی میں یہ سب کر رہے ہیں

شہروز اور اس کا ساتھی ملیر ہالٹ ڈپٹی کمشنرآفس کے اندر موجودہ دوکان پر کورنگی کی عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہروز غیر رجسٹر ڈومیسائل غیر قانونی پی ار سی اور سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔جبکہ سرکاری جگہ کا استعمال کرنے پر ابھی تک ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی کب تک شہروز سرکار کی جگہ پر عوام کو لوٹتے رہیںگے ۔

ڈپٹی کمشنر آفس ان لوگوں کی آمدگاہ بن گیا ہے کچھ دن قبل ایک شخص سے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر روپے وصول کئےگئے۔

Leave a Reply