قائد اعظم کے پاکستان کو قوم کو لوٹانا، جاگیردارانہ جمہوریت کے بجائے عوامی جمہوریت کیلئے کام کرنا ہوگا
آج ملک کے نوجوان جہاں بھی ہیں اپنے اندر سے قیادت نکالیں اور متحد ہوجائیں، یوم آزادی پر پیغام
کراچی؛(ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر (ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی )نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن اپنے مشن اور مقصد کو سامنے رکھ کر مناتی ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کے ملک کے نوجوان اور نئی نسل کو اس مشن اور مقصد سے آگاہ کیا جائے
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقینے کہا ہے کہ جس کے لئے بر صغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی کروڑوں نفوس نے ہجرت کی۔ یہ ہجرت تعداد کے اعتبار سے تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت تھی لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑے اجداد کی قبر یں چھوڑیں اور مشکلات میں وطن حاصل کیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں خالد مقبول نے کہا کہ محض پاکستان بنانا مقصد نہیں تھا بلکہ پاکستان کا بھی کوئی مقصد تھا۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو قوم کو لوٹا دیں جاگیردارانہ جمہوریت کے بجائے شراکتی ،شمولیتی،عوامی جمہوریت کے لئے کام کریںمورثی اقتدار کے بجائے عوام کی مرضی عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے اقتدار ہو۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ملک کے نوجوان جہاں بھی ہیں اپنے اندر سے قیادت نکالیں اور متحد ہوجائیں۔