کراچی ؛ نجی ایئرلائن ایئربلو کی کراچی اسلام آباد پرواز حادثے سے بچ گئی، طیارے میں شدید جھٹکوں کے باعث کپتان طیارے کو ٹیک اف پوائنٹ سے واپس لے آیا، مسافروں کو لاونچ میں بھیج دیا گیا۔
نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والے پرواز206 جیسے ہی ٹیک آف پوزیشن میں آئی طیارے کو شدید جھٹکے لگے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرلیا اور طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔
زور دار جھٹکوں سے طیارے میں بیٹھے مسافر خوف کا شکار ہوگئے۔ طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پرواز کو اتوار کی سہہ پہر تین بجے روانہ ہونا تھا۔ مسافروں کو طیارے سے اتارکر ایئرپورٹ کے لائونج میں بٹھادیا گیا۔