گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے
ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر 492 مریض ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد ()گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 95 اموات ہوئیں جن میں سے 43 اموات وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹر پر کووڈکے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 48 ، پشاور میں 44 فیصد، ملتان میں 45 فیصد اور اسلام آباد میں 48 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 73 فیصد، کراچی میں 58 فیصد،گوجرانوالہ میں 57 فیصد اور سوات میں 45 فیصد مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 87 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے
جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 695، پنجاب میں 20 ہزار 496 خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 9،اسلام آباد میں 3 ہزار 966، بلوچستان میں 456، گلگت بلتستان میں 676، آزاد کشمیر میں 883 ٹیسٹ شامل ہیں۔
بلوچستان میں کووڈ کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر 492 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈکے ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 423 ہے۔