حیدرآباد رپورٹ (رپورٹ : نوید فاروقی)10 محرم الحرام کے حوالے سے حیدرآباد پولیس کا سیکیورٹی پلان مرتب10 محرم الحرام کو ضلع حیدرآباد میں امن و امان برقرار رکھنے اور یوم عاشورہ کے حوالے سے مرکزی جلوس و دیگر چھوٹے بڑے ماتمی و تعزیہ جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی قیادت میں تقریبا 5 ہزار سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے10۔
محرم الحرام کو مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 200 کے قریب ماتمی و تعزیہ جلوس نکالے جائیں گےخصوصی طور پر RRF کے چاک و چوبند کمانڈو دستے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ اہم مقامات پر سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں
مرکزی ماتمی جلوس کے ساتھ تقریباً 1500 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گےدیگر چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں پر تقریباً 1500 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیںمرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر 7 مختلف مقامات پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں جہاں میٹل ڈیٹیکٹر کیساتھ اسٹاف تعینات ہوگا۔
جلوس کے شرکاء کی مکمل جامعہ تلاشی لے گامرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے مختلف مقامات پر CCTV کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس کی کنٹرول روم کے ذریعے مونیٹرنگ کی جائے گی
کہ SDPO سٹی آفس میں قائم کیا گیا ہےجلوس کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکارڈ اور خاص تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے معائنہ کیا جائے گامرکزی جلوس کے بعد مرکزی تعزیہ جلوس نکالا جائے گا جسکی سیکیورٹی پر تقریباً 700 افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گےتمام ماتمی جلوسوں کے اختتام کے بعد چھوٹی بڑی امام بارگاہوں پر شام غریباں منعقد کی جائے گی جس پر 650 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں10 محرم الحرام کے روز امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ضلع حیدرآباد کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اہم مقامات اور اہم شاہراوں پر پکٹس قائم کی گئی ہیں جس پر مناسب تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہےاس کے علاوہ 10 محرم الحرام کو مختلف مقامات پر 150 کے قریب افسران و جوان بطور ریسرو رکھے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر استعمال کیا جائے گا