موٹروے 8ماہ سے نہیں بن رہی، وزیر اعلیٰ سندھ روڈ کو اپنی زمینوں سے بنا کر لے جانا چاہتے ہیں

سندھ میں مجھ پر پانچ حملے ہو چکے، پی پی نے کرائے، میری جان کو خطرہ ہے، پہلے بھی آگاہ کیا ہے

لاہور(بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی پی خود کچھ کرتی نہ ہی کرنے دیتی ہے، اگلی حکومت سندھ میں ہم بنا رہے ہیں۔ صرف سولہ نشستوں کا فرق ہے۔ موٹر وے آٹھ ماہ سے نہیں بن رہی، وزیر اعلیٰ روڈ کو اپنی زمینوں سے گزارنا چاہتے ہیں۔

روڈ گزرنے سے ان کی زمینیں مہنگی ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ نے لاہور میں سینیٹر اعجاز چوہدری سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل نے کہا کہ سندھ میں مجھ پر پانچ حملے ہو چکے ہیں۔ سارے حملے پیپلزپارٹی نے کرائے ہیں۔

اخلاقی طور پر سیاست کو گندہ کر دیا ہے۔ میری جان کو خطرہ ہے پہلے بھی کئی بار آگاہ کر چکا ہوں۔ پنجاب میں 7 سیٹ والے پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ سندھ میں گزشتہ 13 سال میں 44 فیصد کرپشن ہو ئی ہے۔ بلاول زرداری لوٹے ہوئے پیسے لے کر کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

ایک ماہ قبل بلاول سی وی لے کر امریکہ گئے تھے، افغانستان میں 341 ڈرون حملوں کے ذمہ دار زرداری ہیں۔ سندھ کو کوئی منصوبہ بتائو تو کہتے ہیں پیسے دے دو۔ سندھ حکومت انصاف صحت کارڈ عوام کو دینے کے حق میں نہیں۔ سندھ میں سب ہو رہا ہے لیکن اسکول بند ہیں، سندھ میں زیادتی پر ایکشن نہیں ہوتا پنجاب میں ہوتا ہے۔

کچے اور پکے کے ڈاکو کے سرپرست سندھ حکومت میں موجود ہیں جس دن سندھ کا مزدور پڑھ گیا تیر کو ووٹ نہیں ملے گا۔ اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلیم عادل شیخ متحرک سیاستدان ہیں، عوام کے لیے اسمبلی اور باہر آواز اٹھاتے ہیں، اعجاز چوہدری نے کہا خطے میں اس وقت پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، لاہور: عمران خان نے ہمیشہ سے مذاکرات اپنانے کی بات کی، بھارت افغانستان میں شکست پر سیخ پا ہے۔ عثمان بزدار نے 3 سال میں ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہیں،تمام لوگ مل کر افغانستان کا مسائل کو حل کریں۔

Leave a Reply