کورس میں آن لائن بھی شرکت کی جاسکتی ہے،بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا اعلانیہ کورس سائرن حکومتِ سندھ اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے
کراچی()بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت ”آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تعارف“ کے موضوع پر تین کریڈٹ آورس کا ہائبرڈ کورس28 اگست تا 18 دسمبر، 2021 لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی میں منقعد ہوگا۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس کورس کا انعقاد سندھ اینوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک(SIREN) کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف اینجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کے انچارج ڈاکٹر سعد قاسم خان یہ کورس پڑھائیں گے۔
کورس کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں اسنادتقسیم کی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق اس کورس میں لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر آکر یا آن لائن بھی شرکت کی جاسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ کورس میں رجسٹریشن کے لئے درجہ ذیل لنک کو استعمال کیا جاسکتا ہے: