نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی ویڈیو نے سب کو حیران کر ڈالا ہے جہاں پر دلہے نے شیروانی اور دلہن نے لال عروسی لباس میں پش اپس لگانے کا مقابلہ ہوا۔

ہر دلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ منفرد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو کئی عرصے تک ان کی شادی یاد رہے۔ تیار ہو کر جہاں لڑکی میک اپ اور عروسی لباس میں زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کرتی ہے وہیں دلہا بھی اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اس کا لباس خراب نہ ہو جائے۔

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور دلہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وِٹی ویڈنگ نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔

Leave a Reply