بریک ڈاون یا بلیک آوٹ، یا اسے کہتے ہیں سرجیکل اسٹرائیک؟
نوٹ رہے مورخہ 02 ستمبر 2021 کو نیپرا کی سماعت بھی ہے
کے الیکٹرک افسران کے خلاف محتسب کے شو کا ز نوٹس پر وکیل کی غیر حاضری کے باوجود حکم امتناع برقرار تشویش کا باعث ہے
کراچی ()آج کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کی خبر چلنے کی دیر تھی کہ کے الیکٹرک نے پورے کراچی کو بلیک آوٹ میں ڈبو دیا ۔
جب کہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ابھی بارش شروع ہوئی ہی نہیں ہے اور پورے کراچی کو بلیک آوٹ میں ڈبو دیا ۔۔۔
یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ریگیولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) حکام تادیبی کاروائی کرنے کے بجائے چپ سادھے سو رہی ہے اور “بلیک اسٹارٹ” غائب دور دور تک پتا نہیں۔۔۔!
حکام کی جانب سے عوامی شکایت پر بھی اس انوکھے لاڈلے ادارے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ، غریب عوام مسلسل لوڈ شیڈنگ ،غلط اور اضافی بلنگ سمیت ادارے کی جانب کئی طرح سے معاشی بھتہ خواری کا شکار ہیں اور کوئی انکا پرسان حال نہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے اربوں روپئے کی سرمایہ کاری کے دعووں کے باوجود سسٹم بار بار مفلوج ہوجاتا ہے ۔
یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اربوں روپئے خرچ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام اس قدر لاغر اور نکارہ کیوں ہے کہ معمولی سا دباؤ برداشت نہیں کر پاتا۔
حکام بالا کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔
نوٹ رہے مورخہ 02 ستمبر 2021 کو نیپرا کی سماعت بھی ہے۔۔۔
اب یہ دیکھنا ہو گا کہ کل کی سماعت میں نیپراحکام کے الیکٹرک کے خلاف کیا ایکشن لیتی ہے ۔
یاد رہے کچھ ماہ قبل بھی اسی طرح کا بلیک آوٹ ہو چکا اور تا حال کے الیکٹرک کی انتظامیہ آزاد گھوم رہی ہے۔