حیدرآباد:حیدرآباد پولیس کی 10 روزہ کارکردگی رپورٹ حیدرآباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیوں میں مصروف عمل ہے
حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ 10 روز میں مختلف کاروائیوں میں 04 گینگ پکڑے گئے، 08 ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اسٹریٹ کرائم، لوٹ مار، چوری و رہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 158 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
گرفتار ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے قبضے سے 3 عدد ریوالور, 1 عدد شاٹ گن, 1 عدد کلاشنکوف, 17 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئےموٹر سائیکل و کار چھینے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری و چھینی گئی 03 موٹر سائیکلیں برآمد کی
گئی شہر بھر سے منشیات فروشوں و ڈیلرز کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 31 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 16 کلو 885 گرام چرس، 12 بوتلیں انگلش شراب 78 پوائنٹ بوتل اور 121 لیٹر کچی شراب اور 63 گرام ہیروئن برآمد ہوئی
جبکہ جان لیوا آئیس منشیات کے خلاف سخت کاروائی میں 03 آئیس ڈیلرز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 02 کلو 65 گرام آئیس برآمد ہوئیگٹکا مین پوری فروشوں و ڈیلرز کے خلاف اب تک کی کاروائیوں میں 23 ملزمان کو 4,655 عدد تیار شدہ مین پوری، 153,033 عدد پیکٹ انڈین گٹکا جبکہ بھاری مقدار میں خام مال مین پوری برآمد کی گئیسماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 33 جواریوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 22,070 روپے پول منی, تاش کے پتے اور اکڑہ پرچیاں برآمد ہوئ
حیدرآباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 07 اشتہاری جبکہ 07 روپوش ملزمان کو گرفتار کیامختلف کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 لاکھ مالیت کی 2 کاریں پولیس تحویل میں لی گئیحیدرآباد پولیس نے گزشتہ 10 روز میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر اور منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 258 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف 77 مقدمات درج کرلیے
حیدرآباد پولیس شہر کو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات سے پاک کرنے کے عزم سے مصروف عمل ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے یا جہاں کہیں منشیات کی شکایت ہونے کی صورت میں حیدرآباد پولیس کو مطلع کریں