عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ50روپے مہنگا

یورو کی قیمت خرید بھی199.30سے 199.50، فروخت201.30 سے گھٹ کر201.00روپے ہو گئی

کراچی : روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 171.40روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں55 اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کوانٹر بینک میں ڈالر55پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.10روپے سے بڑھ کر169.65روپے اور قیمت فروخت169.20روپے سے بڑھ کر169.75روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر171.00روپے اور قیمت فروخت171.00روپے سے بڑھ کر171.40روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید199.30روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201.30روپے سے گھٹ کر201.00روپے ہو گئی تاہم برطانویپاؤنڈ کی قیمت خرید 233.50روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت50پیسے گھٹ کر235روپے رہ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1ڈالرز کمی کے بعد 1750ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے اضافے سے1لاکھ13ہزار550اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے97ہزار351روپے رہی

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply