ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان کو ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن پر گرفتار کیا ہے
آئی پیڈزخریداری، جہاز کی نشستیں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مالیت 5 ارب روپے تھی، ملزم نے10کروڑ کی کرپشن کی، ذرائع
کراچی ( طاہر تنولی ) ایف آئی اے نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت پی آئی اے کی سابق ایم ڈی اور دو جنرل منیجرز کا گرفتار کر لیا ہے ۔
گرفتار شدگان میں پی آئی اے کے سابق ایم ڈی شاہنواز رحمان سمیت پی آئی اے کے جنرل منیجر برانڈ عامر میمن اور جنرل منیجر مارکیٹنگ راشد عزیز شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شاہنواز رحمان کو پی آئی اے کے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے
۔ شاہنواز رحمان کو اس منصوبے میں مبینہ طور پر 9کروڑ 90 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن پر گرفتار کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی آئی اے کی دس سالہ خصوصی آڈٹ پر گرفتار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان کو رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرائے پر آئی پیڈزخریداری اور جہاز کی نشستیں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مجموعی مالیت 5 ارب روپے تھی۔