2007 سے 2014 تک محکمہ تعلیم نوشہرو فیروز میں 95 بھرتیاں ،بھرتی کے دوران کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئی

سکھر: قومی احتساب بیورو سکھر نے محکمہ تعلیم نوشہروفیروز میں سال 2007 سے 2014 تک ہونے والی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں اورکرپشن کے خلاف ریفرنس تیار کرکے سکھر کی احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے

احتساب عدالت نے ریفرنس کو قابل سماعت قرار دے کر اس کی سماعت کی تاریخ تیرہ اکتوبر مقرر کردی ہے

ریفرنس میں سابق ڈی ای او نوشہروفیروز سمیت 18 ملزمان کو مورد الزام ٹہرایا گیاہے اور ریفرنس میں بتایاگیاہے

کہ سال 2007 سے 2014 تک محکمہ تعلیم نوشہرو فیروز میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ کے گریڈ 2 سے 15 تک کی پوسٹوں پر 95 بھرتیاں کی گئی ہیں جن کی بھرتی کے دوران کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا

یہ بھرتیاں قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرکے رشوت کے عیوض کی گئی ہیں ،نیب نے ریفرنس میں مذکورہ ملزمان پر ان بھرتیوں کے ذریعے سولہ کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیاہے۔

Leave a Reply